مریم نواز سعودی عرب روانگی کیلئے ایئرپورٹ روانہ ہو گئیں

Apr 11, 2023 | 01:01:AM
مریم نواز سعودی عرب روانگی کیلئے ایئرپورٹ روانہ ہو گئیں
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب روانگی کیلئے ائیرپورٹ روانہ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز سعودی ائیر لائن سے جدہ روانہ ہوں گی ،مریم نواز سعودی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر 739 SV رات 2.30 جدہ روانہ ہوں گی ،مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر،بیٹے جنید صفدر، بیٹیاں مہرالنسااور ماہ نور صفدر بھی روانہ ہوئے ، مریم نواز سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہوں گی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے،مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد نواز شریف سے بھی ملاقات کرینگی، مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگی، نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے 4 محکموں میں خالی اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ