سندھ کے 4 محکموں میں خالی اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ 

Apr 10, 2023 | 20:03:PM
سندھ کے 4 محکموں میں خالی اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ 
کیپشن: سندھ حکومت لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ کے چار محکموں میں دو ہزار108 خالی اسامیوں پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیاہے،نئی بھرتیاں محکمہ تعلیم ،اینٹی کرپشن ،توانائی اورزراعت میں کی جائیں گی ،نئی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ کالج تعلیم میں سترہ گریڈ کے1659 لیکچررز کی بھرتیاں کی جائیں گی ،محکمہ کالج میں انیس گریڈ کے پانچ پرنسپل کی بھرتیاں کی جائیں گی ۔محکمہ کالج تعلیم میں ستر19 گریڈ کے 9 ایسوسی ایٹ پروفیسرزکی بھرتیاں کی جائیں گی ،محکمہ کالج تعلیم میں 18 گریڈ کے 30 اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتیاں کی جائیں گی ۔
محکمہ اینٹی کرپشن میں 16 گریڈ کے 13 اسسٹنٹ کی بھرتیاں کی جائیں گی ،محکمہ اینٹی کرپشن میں 16 گریڈ کے دس انسپکٹرزکی بھرتیاں کی جائیں گی ،محکمہ اینٹی کرپشن میں چودہ گریڈ کے اکتیس سب انسپکٹرزکی بھرتیاں کی جائیں گی ،محکمہ اینٹی کرپشن میں 9 گریڈ کے 48 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکی بھرتیاں کی جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد
محکمہ توانائی میں 17 گریڈ کے سات جونیئر انسپکٹرزکو مائننگ کی بھرتیاں کی جائیں گی ،محکمہ توانائی میں 16 گریڈ کے دو سروے آف ڈراﺅنگ افسران کی بھرتیاں کی جائیں گی ،محکمہ توانائی میں 16 گریڈ کے دو پروس کاﺅنٹنگ انسپکٹرزکی بھرتیاں کی جائیں گی ،سندھ پولیس میں 9 گریڈ کے 96 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکی بھرتیاں کی جائیں گی ۔
محکمہ زراعت میں 18 گریڈ کے پانچ ڈپٹی ڈائریکٹرز کی بھرتیاں کی جائیں گی ،محکمہ زراعت میں 17 گریڈ کے 7 اسسٹنٹ انجینئرزکی بھرتیاں کی جائیں گی ،ملازمت کے خواہشمند امیدوار 5 مئی 2023 تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی