پا کستان میں پہلا روزہ کب۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Apr 11, 2021 | 21:12:PM
پا کستان میں پہلا روزہ کب۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے۔
 تفصیلات کے مطا بق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور شہر میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا۔ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،روزوں کے دو ہفتوں بعد بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔

یا د رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہوگا۔سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے آج 29 شعبان کو چانددیکھنے کا حکم دیا گیاتھا، رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کیاگیاہے اس بار رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ہوگا یا نہیں۔۔پی سی بی کا اہم اعلان