سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا،ڈالربھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی،کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ بن گیا جبکہ ڈالر بھی سستاہوگیاہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 695 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 57 ہزار کی سطح عبور کرگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہوئی تھی اور 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی تھی۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوگیاہے جس کے بعدڈالر 281.61 روپے سے کم ہوکر 281.55 روپے کا ہو گیا ہے۔