منشیات برآمدگی کیس،رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Sep 10, 2022 | 11:05:AM
منشیات, برآمدگی کیس،رانا ثناء اللہ, حاضری معافی , درخواست منظور,انسداد منشیات
کیپشن: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (24نیوز)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وزیر داخلہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ کے وکیل کی جانب سے درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی کہ وزیر داخلہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت حاضر نہیں ہو سکتے، اس لئے ایک روز کیلئے حاضری سے معافی  دی جائے۔

بعدازاں عدالت نے رانا ثناء اللہ کے اکاونٹ منجمند کرنے کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

خیال رہے کہ عدالت میں اے این ایف نے رانا ثنا اللہ پر 15 کلو ہیروین رکھنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیاسی تبدیلی، چودھری شجاعت کو بڑی سپورٹ مل گئی