ق لیگ کے ایم پی ایز کا چودھری شجاعت سے رابطہ

Sep 10, 2022 | 09:59:AM
ق لیگ, ایم پی ایز ,چودھری شجاعت , رابطہ، پنجاب اسمبلی , سیلاب زدگان ,وزیر خارجہ
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں سیاسی تبدیلی،مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں نصف یا اس سے زائد ارکان کے چودھری شجاعت حسین کیساتھ روابط کی اطلاعات   جبکہ متعدد ق لیگی ارکان نے  چودھری شجاعت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ بھی دیدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کا فوکس سیلاب زدگان کی فوری بحالی پر ہے جبکہ حکمران اتحاد میں دوسری ترجیح کے طور پر پنجاب میں آئینی طریقے سے حکومتی تبدیلی کیلئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے،چودھری شجاعت کے ساتھ رابطہ کرنے والے  مسلم لیگ ق ارکان نے ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

حکمران اتحاد سیلاب زدگان کیلئے اقدامات پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ نواز شریف کے عالمی برادری سے نتیجہ خیز رابطوں پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی تعریف کی ہے۔

دوسری جانب  وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹونے ملاقات کی ،بلاول بھٹو نے وزا رت خارجہ کی جانب سے وزیراعظم کو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، یہ رقم وزارت خارجہ کے افسروں اور عملے کی جانب سے وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔