مجھ سے شادی کرو گی۔۔ شاہ رخ کے سوال پر پریانکا چوپڑا نے کیا جواب دیا۔۔ جانئے

Sep 10, 2021 | 20:29:PM
مجھ سے شادی کرو گی۔۔ شاہ رخ کے سوال پر پریانکا چوپڑا نے کیا جواب دیا۔۔ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مقابلہ حسن کے تحت پینل انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کو لا جواب کرکے مس انڈیا2000کا ٹائٹل جیتا تھا۔مس انڈیا کے مقابلے میں پریانکا  چوپڑا کے مد مقابل معروف اداکارہ لارا دتہ اور دیا مرزا بھی تھیں۔  

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مس انڈیا 2000 کےمقابلے کے آخری راؤنڈ میں اداکار شاہ رخ خان، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین اور معروف کاروباری شخصیت سوارووسکی ایک ایسے پینل میں شامل تھے جنہوں نے حسیناؤں سے سوال و جواب کرنے تھے ۔

اس راؤنڈ کے دوران شاہ رخ خان نے پریانکا چوپڑا سے پوچھا کہ اُن کے سامنے تین آپشنز ہیں، وہ کس سے شادی کرنا پسند کریں گی ؟ ۔شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ کیا وہ ان کے جیسے ایک فلمساز اور اداکار سے یا  سوارووسکی جیسے کاروباری شخص سے جن کا نام ہی پکارنا بے حد مشکل ہے اور یا پھر محمد اظہرالدین جیسے ایک کھلاڑی سےجو کہ آپ کو پوری دنیا گھمائے گا اور آپ کو اپنی اہلیہ ہونے پر فخر محسوس کروائے گا۔شاہ رخ خان نے پریانکا چوپڑا سے مزید کہا کہ آپ کھُل کر جواب دے سکتی ہیں، انہیں امید ہے یہاں بیٹھا کوئی بھی شخص ان سے ناراض نہیں ہوگا اور نہ ہی ان کے جواب کا مقابلے کے نمبروں اور پوزیشن پر کوئی اثرا پڑے گا۔

پریانکا چوپڑا نے اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کو مسترد کرتے ہوئے کرکٹر اظہرالدین کو چنا۔ انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ ان تینوں مشکل ترین آپشنز میں سے کھلاڑی کو چننا پسند کریں گی، کیونکہ جب ان کے شوہر واپس گھر آئیں گے تو وہ اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کریں گی، وہ اپنے شوہر کو بتائیں گی کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور انہیں اپنے شوہر پر فخر ہے، وہ اپنےشوہر کو بتائیں گی کہ انہوں نے جیسا بھی کھیلا بہترین کھیلا، وہ اپنے شوہر کو اعتماد دیں گی اور انہیں بتائیں گی کہ انہوں نے جو کچھ  ملک کیلئے کیا اچھا کیا، ان کی محنت کرنے اور کھیل کر ملک کا نام روشن کرنے پر وہ  اپنے شوہر کا شکریہ ادا کریں گی۔ اس جواب پر پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا۔ پریانکا کو اس مقابلے میں مس انڈیا منتخب کر لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف اور کرینہ سوشل میڈیا سے کافی تنگ۔۔ آخر منہ کھولنا پڑا