اسرائیلی پولیس کا ٹرمپ کے دورہ اسرائیل کیلئے سیکیورٹی پلان جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )اسرائیلی پولیس نے صدر ٹرمپ کے دورہ اسرائیل کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران ہزاروں اسرائیلی اہلکار سڑکوں کو محفوظ بنانے میں حصہ لیں گے اور اسرائیل کے وسطیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس جانے والی متعدد سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔
تل ابیب کے بین گوریان ایئر پورٹ اور مقبوضہ بیت المقدس کی فضائی حدود میں کسی بھی ڈرون یا ہوائی جہاز کا استعمال ممنوع ہو گا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے پیر یا منگل تک یرغمالیوں کی رہائی کا کہا ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ وہ پیر کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :یواےای کے سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان