سندھ حکومت نے میرے نام سےسٹریٹ بنا دی مگر میوزک فیسٹیول میں میری جگہ نہیں، حسن جہانگیر 

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کو سلام مگر شکوہ بھی ضروری ہے ، فنکاروں کیساتھ ناانصافی بند کی جائے 

Oct 10, 2025 | 15:41:PM
سندھ حکومت نے میرے نام سےسٹریٹ بنا دی مگر میوزک فیسٹیول میں میری جگہ نہیں، حسن جہانگیر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار حسن جہانگیر نے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ سے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت نے میرے نام سےسٹریٹ بنا دی مگر میوزک فیسٹیول میں میری جگہ نہیں۔
 حسن جہانگیر نے کہاکہ سندھ گورنمنٹ نے عزت دی مگر آرٹس کونسل نے دعوت نہیں دی ،صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی احمد شاہ کو سلام مگر شکوہ بھی ضروری ہے ۔
حسن جہانگیر نے کہاکہ آرٹس کونسل ہالی وُڈ لگ رہی ہے، مگر کراچی کے فنکار نظر نہیں آ رہے،تحسین جاوید، سلیم جاوید، عالمگیر اورمحمدعلی شہکی سب نظر انداز ہو گئے ،سندھ کے فنکاروں کو تین روزہ میوزک فیسٹول سے کیوں باہر رکھا گیاہے،کراچی کے گلوکاروں کے بغیر موسیقی کی محفل نامکمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا شو’’ لازوال عشق‘‘ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
 حسن جہانگیر نےمزید کہاکہ احمد شاہ نے چار چاند لگا دیئےمگر فنکاروں کے بغیر چاند ادھورے ہیں ،صوبائی وزیرذوالفقار علی شاہ سے گزارش ہے کہ فنکاروں کی آواز سنیے ، پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم ہیں تو آرٹس کونسل ہے ،کراچی کے فنکاروں کے ساتھ ناانصافی بند کی جائے ،فنکاروں کو نظرانداز کرنا ثقافت کے حسن کو ماند کر رہا ہے ۔