سوشل میڈیا شو’’ لازوال عشق‘‘ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

Oct 10, 2025 | 15:05:PM
سوشل میڈیا شو’’ لازوال عشق‘‘ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا شو’’ لازوال عشق‘‘ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ کی درخواست پر سماعت کی،انہوں نے  وفاق، پی ٹی اے، پیمرا، اسلامی نظریاتی کونسل اور این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ پروگرام میں دکھایا جانے والا مواد معاشرتی اقدار اور قومی اخلاقیات کیخلاف ہے، شو میں دکھایا جانے والا مواد فحاشی اور اخلاقی بگاڑ کو فروغ دے رہا ہے،عدالت پی ٹی اے اور پیمرا کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والے مواد کی سخت نگرانی کی ہدایت کرے۔

یہ بھی پڑھیں:فاران طاہرکیساتھ شادی چار ماہ میں ہی ختم ہوگئی تھی، زارا ترین کا انکشاف
درخواست گزارنے استدعاکی ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رہنمائی طلب کی جائے، درخواست میں وفاق، پی ٹی اے، پیمرا، اسلامی نظریاتی کونسل اور این سی سی آئی فریق ہیں۔