خیرپور سپیشل اکنامک زون "ایشیا پیسیفک کے نمایاں صنعتی زونز" میں شامل

Oct 10, 2025 | 15:29:PM
خیرپور سپیشل اکنامک زون
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجزجمالی)خیرپور سپیشل اکنامک زون کو "ایشیا پیسیفک کے نمایاں صنعتی زونز" میں شامل کرلیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اسے اعزاز قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ سندھ حکومت کی عالمی سطح پر کامیابی ہے، ایف ٹی گلوبل فری زونز آف دی ایئر 2025ء ایوارڈز میں شامل ہونا پاکستان کے لیے اعزاز ہے،  یہ عالمی ایوارڈ سندھ کے صنعتی سفر میں ایک سنگِ میل ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون بین الاقوامی کامیابی حاصل کی ہے، ایف ڈی آئی میگزین نے خیرپور اسپیشل اکنامک زون کو ایشیا کے بہترین صنعتی زونز میں شمار کیا ہے، خیرپور اسپیشل اکنامک زون، چین، ویتنام، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے صنعتی زونز کے شانہ بشانہ قرار  پایا ہے، یہ اعتراف سندھ حکومت کے پائیدار صنعتی ترقی اور جامع معاشی ترقی کے وژن کی توثیق کرتا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ خیرپور سپیشل اکنامک زون کی کامیابی سندھ کی پائیدار صنعتی پالیسی کا ثبوت ہے، سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، خیرپور سپیشل اکنامک زون روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان میں مسجد پر حملہ، 13 شہری شہید، 21 سے زائد زخمی

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کی صنعتی تبدیلی میں ایک نمایاں قوت کے طور پر ابھر رہا ہے، ہم علاقائی تجارت کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ معیاری روزگار کے مواقع پیدا ہوں، ویلیو ایڈیڈ مینوفیکچرنگ کے ذریعے برآمدی بنیاد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔