وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو نے امن کانوبل انعام جیت لیا

Oct 10, 2025 | 14:12:PM
 وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو نے امن کانوبل انعام جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امن کے نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا،اس سال امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینا مچاڈو کے نام ہوگیا۔

 ماریہ کورینہ کو وینزویلا میں جمہوریت کی جدوجہد کرنے پر نوبیل انعام دیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

سوئیڈن کی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے اوسلو میں ایک باوقار تقریب کے دوران یہ اعلان کیا،اس موقع پر جورجین واٹن فریڈنس کا کہنا تھا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو یہ انعام ان کی جمہوریت، انسانی آزادی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے، مچاڈو کی تحریک نے وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا میں جمہوری اقدار کو ازسرِنو بیدار کیا ہے۔
نوبل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی رفاقت کو فروغ دینے، مستقل فوجی طاقتوں میں کمی لانےیا امن کے قیام و استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کرے۔
 ماریہ کورینا مچاڈو اس برس ان ہزاروں کارکنوں میں نمایاں رہیں جنہوں نے سیاسی جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور اظہارِ رائے پر پابندیوں کے خلاف آواز بلند کی،وہ اس سے پہلے بھی عالمی سطح پر متعدد اعزازات حاصل کر چکی ہیں، جن میں یورپی پارلیمنٹ کا سخاروف ایوارڈ برائے آزادیِ اظہاربھی  شامل ہے۔
نوبل انعام سویڈن کے مایہ ناز موجد الفریڈ نوبل کے نام سے منسوب ہے، جنہوں نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا تھا، الفریڈ نوبل نے اپنی وصیت میں اپنے تقریباً تمام اثاثے ایک فنڈ کی شکل میں مختص کردیئے تھے تاکہ علم، سائنس، ادب اور امن کے فروغ کے لیے ہر سال نمایاں شخصیات کو یہ انعام دیا جا سکے۔