پیپلز پارٹی رہنما کے گھر سے گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Oct 10, 2023 | 20:19:PM
پیپلز پارٹی رہنما کے گھر سے گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرارc
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید کی گھریلو ملازمہ لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئی۔

پیپلز پارٹی کی سابق رکن اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر سے گھریلو ملازمہ 85 لاکھ روپے کا سونا اور 5 لاکھ روپے نقدی چرا کر فرار ہوگئی۔

چوری کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق 6 اکتوبر کو گھریلو ملازمہ کام کرکے سہ پہر سوا تین بجے واپس گئی، 7 اکتوبر کو چوری کا علم ہوا۔

سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او تین روز کے بعد مجھے ملے، ایم پی اے ہونے کے باوجود پولیس کا رویہ ایسا رہا، مجھے ملزمان پکڑنے کیلئے وظیفہ پڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وظیفے کے ذریعے چور پکڑنا ہے تو پولیس کا پھر کیا کام ہے، علاقے میں چوری ڈکیتیاں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔