تجارتی معاہد وں کیلئے وزیر اعظم اگلے ہفتے چین جائیں گے

Oct 10, 2023 | 15:04:PM
تجارتی معاہد وں کیلئے وزیر اعظم اگلے ہفتے چین جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر  دستخط اور تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورمیں شرکت کیلئے نگران وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ اگلے ہفتے چین روانہ ہو گے ۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم 16اکتوبر کو چین کیلیے روانہ ہوں  گے ،چین میں اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے ،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ17اور18اکتوبرکو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے،نگراں وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت 15معاہدے اور ایم اویوز پر دستخط کا امکان ہے ، 6.67ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر دستخط ہونگے،ایم ایل ون ریل کی رفتار 160کلومیٹرسے کم کرکے 120کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ، سی پیک کے تحت گدھوں کی کھال ایکسپورٹ کرنے کیلئے پروٹوکول معاہدے پر دستخط ہونگے،ڈیری مصنوعات اور گوشت ایکسپورٹ کرنے کیلئے بھی پروٹوکول معاہدے پر دستخط ہونگے،ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر اور پاکستان سپیس سنٹر منصوبے کیلئے بھی معاہدے پر دستخط ہونگے،سی پیک کے تحت گوادرکی اربن ڈویلپمنٹ کیلئے بھی معاہدے پر دستخط ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ: پاکستان کیخلاف سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی