کراچی ضمنی انتخابات ،سکیورٹی انتخابات کو حتمی شکل دیدی گئی

Oct 10, 2022 | 18:15:PM
کراچی، نیشنل اسمبلی، ضمنی الیکشن، سکیورٹی انتظامات، حتمی شکل ،
کیپشن: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں نیشنل اسمبلی کے حلقہ NA 237 اور NA 239 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی کورنگی نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آئی جی ایسٹ نے کہاکہ کراچی میں نیشنل اسمبلی کے دونوں حلقوں میں پولیس کی سکیورٹی ڈپلائمینٹ کو بڑھا دیا گیا ہے۔کراچی پولیس ضمنی الیکشن کے دوران پر امن پولنگ کے عمل کو ممکن بنانے کیلئے سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی آمد آمد،تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ