قلات میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

Oct 10, 2022 | 15:18:PM
قلات میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق
کیپشن: قلات میں دھماکہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قلات کے علاقے جوہان میں مبینہ طور پر گاڑی میں نصب آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق دونوں افراد سیلاب متاثرین میں سے تھے جو امدادی سامان جوہان سے قلات لے کر آرہے تھے۔

 ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق افرادکے مکانات بھی میں سیلاب میں بہہ گئے  تھے۔ مرنے والے ایک شخص کا تعلق قلات اور دوسرے کا سندھ سے بتایا جارہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر قانو ن نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو آئی ڈی بلاسٹ میں 2افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ قلات سے تعلق رکھنے والے میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ قلات کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ مشیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے دشمنوں کے خلاف کارروائی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔