ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نے اسلام کےلیےشوبز کو خیر آباد کہ دیا

Oct 10, 2022 | 15:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نے اسلام کے لیے شوبز کو خیر آباد کہ دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری " بھوجپوری " کی نامور اداکارہ سحر افشاں نےکیرئیر کے عروج پر اسلام کیلئے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا وہ  کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کا شمار انتہائی بولڈ اداکارائوں میں بھی ہوتا رہا لیکن کچھ عرصہ سے وہ اپنے آپ کو بالکل بدل چکی تھیں اور ان کی بیشتر تصاویر بھی سر ڈھانپے ہوئے سامنے آتی ہیں۔ 

بھار تی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں سحر افشاں  کا کہنا تھا کہ میں شوبز چھوڑ رہی ہوں اور انڈسٹری سے میرا تعلق نہیں ہوگا، میں اللہ سے معافی کی طلبگار ہوں اور باقی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔سحر کا کہنا تھاکہ اتفاق سے انڈسٹری میں آئی اور آگے ہی بڑھتی رہی لیکن اب یہ سب ختم کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، شہرت اور دولت کے باوجود دل میں ہمیشہ خلش رہی ہے کیونکہ ایسی زندگی کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارعبداللہ قریشی نےموسیقی چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ ثنا خان سمیت کئی شخصیات نے اسلام کیلئے  شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔