لکس سٹائل ایوارڈز 2021۔۔ دانش تیمور اور یمنیٰ زیدی نے میدان مار لیا

Oct 10, 2021 | 21:12:PM
 سب سے آگےلکس سٹائل ایوارڈز،دانش تیمور،یمنیٰ زیدی
کیپشن: دانش تیمور،یمنیٰ زیدی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)اداکار دانش تیمور کا نام شو بز حلقوں اور ان کے مداحوں کیلئے نیا نا م نہیں،انہوں نے اپنی بہترین ادا کار ی سے مدا حوں کے دل جیتے ہیں۔اب وہ لکس ایوارڈز کیلئے   ڈرامہ  دیوانگی میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرولس عثمان سیزن 3 ، صدمے سے دوچار عثمان کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کےمطابق مداحوں کی جانب سے پسندیدگی پر دانش تیمور نے 20ویں لکس اسٹائل کا ایوارڈ حاصل کیا ہے، جبکہ وہ خو د کسی اہم  مصروفیت کے باعث ایوارڈز تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔ان کے لیے ایوارڈ فلم اسٹار میرا اور ریشماں نے پیش کیا۔اسی طرح معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوپائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سنگین الزامات ۔۔ وزیر اعظم نے استعفا دیدیا