آزادکشمیر   کے سابق صدر و وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی نماز جنازہ ادا

Oct 10, 2021 | 13:52:PM
آزادکشمیر  ، سابق صدر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، سردار سکندر حیات خان
کیپشن: آزادکشمیر   کے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزادکشمیر   کے سابق صدر و وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ان کے جسد خاکی کو نکیال میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق سردار سکندر حیات خان کی نماز جنازہ  آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی کی ہوائی جہاز گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔  نماز جنازہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت حکومتی وزراء نے شرکت کی، نماز جنازہ میں اہم سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سابق صدر و وزیر اعظم کی نماز جنازہ دوبارہ 4 بجے نکیال میں ادا کی جائے گی، جس کےبعد سردار سکندر حیات خان کے جسد خاکی کو نکیال میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رسول پاک ﷺ  کی سواری۔۔ نظر ہٹتی نہیں۔۔صدیوں پرانی پہلی خیالی تصویر انٹرنیشل میلہ میں توجہ کا مرکز