رسول پاک ﷺ  کی سواری۔۔ نظر ہٹتی نہیں۔۔صدیوں پرانی پہلی خیالی تصویر انٹرنیشل میلہ میں توجہ کا مرکز

Oct 10, 2021 | 09:19:AM
رسول پا ک، سواری، خیالی ،تصویر
کیپشن: آنحضرتﷺ کی سواری کی خیالی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رسول پاک ﷺ  کی سواری (جانور)  کی پہلی خیالی تصویر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ بین الاقوامی کتاب میلے میں آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یہ پینٹنگ پولینڈ کے شہزادہ ووکاوا جیووسکی نے بنائی تھی۔

العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کےمطابق کتاب میلے میں آنے والے لوگو  پینٹنگ بنانے والے آرٹسٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی پینٹنگ کس نے اور کب بنائی تھی؟ ۔یہ آج سے صدیوں پرانی بات ہے جب جیووسکی نے سعودی عرب کا دورہ کیا، عربی سیکھی اور مشرف بہ اسلام ہوئے۔پولینڈ کے مسافر آرٹسٹ نے 1817ء سے 1819ء کے دوران دو سال عربوں کے درمیان گزارے۔ انہوں نے اپنا زیادہ وقت جزیرہ نما کے بدوؤں کے ساتھ گذارا۔

مونو سکرپٹم پبلشنگ ہاؤس نے اس کی علمی وراثت اور سوانح عمری تیار کی اور تاریخی اور ڈیڑھ ہزار سال پہلے تیار ہونے والے نایاب مخطوطے بھی محفوظ کر رکھے ہیں۔اس ادارے کی طرف سے الریاض میلے میں ایک سٹال بھی لگایا گیا ہے۔ اس میلے میں آنے والے جب مونوسکرپٹم پبلشنگ کے سٹال کو  دیکھ رہے ہوتے ہیں تو  ان کی نظریں اس تصویر پر جا کر رک جاتی ہیں جس میں آرٹسٹ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کا ایک خاکہ تیار کیا ہے۔پولینڈ کے آرٹسٹ نے ایسی کئی پینٹنگز بنائیں جن میں گھوڑوں کی تصاویر، عثمانی دور میں حرم مکی کا تخیلاتی منظر، انیسویں صدی کے اوائل کے دور کی مظہر تصاویر شامل ہیں۔

مونو سکرپٹم پبلشنگ ہاؤس نے فرعونی نسخوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی سب سے پر اسرار کتاب کو بھی محفوظ کیا ہے جس کے مصنف کا نام اور زبان معلوم نہیں۔اسے منفرد اور ممتاز قرار دیا گیا ہے، جو آرٹ، تاریخ اور انسانی ورثے سے محبت کرنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے19افراد جاں بحق،اموات اور نئے کیسز میں نمایاں کمی