عبدالقدیر خان  کی تدفین اور جنازے میں کو ن کونسی  شخصیات شرکت کریںگی ؟ شیخ رشید نے بتا دیا

Oct 10, 2021 | 13:40:PM
عبدالقدیر کے جنازے میں کون کون شرکت کریگا
کیپشن: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر  تدفین اور جنازے کے حوالے سے اہم پیغام جاری  ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پرپوری قوم غمزدہ ہے، ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے ملکی دفاع میں اہم کرداراداکیا،ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے 3 صدارتی ایوارڈحاصل کیے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے تمام وزرانمازجنازہ میں شرکت کریں،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے،ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرکی بیٹی جوفیصلہ کریں گی اس کے مطابق تدفین ہوگی،ڈاکٹرعبدالقدیرنے صحت وتعلیم کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،ڈاکٹرعبدالقدیرکے سوگ میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    رکشہ ڈرائیور نے 5بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی