رنبیر کپور اور رتھک روشن کو  رام اور راون کے کردار کے لیے 75 کروڑ کی آفر۔۔سیتاکون بنے گی؟

Oct 10, 2021 | 00:19:AM
ہریتھک اور رنبیر،کیلئے،ریکارڈ معاوضہ
کیپشن: ہریتھک روشن،رنبیر کپور،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور رتھک روشن کو  نئی بالی وڈ فلم رام اور راون کے کردار کے لیے 75 کروڑ ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رام اور راون بھارت کی فلموں اور ثقافت کے اہم کردار ہیں اور ان پر کئی فلمیں بنائی گئی ہیں۔رامائن پر تین فلموں کی سیریز 750 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جائے گی۔اس سلسلہ میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  باقی کا بجٹ رامائن فلم کو نئے انداز میں بنانے میں لگے گا ۔ اور اس بار فلم کو جس انداز سے بنایا جارہا اس سے پہلے کبھی کسی رامائن فلم کو ایسے نہیں بنایا گیا۔فلم کے لیے رام اور راون کو تو کاسٹ کر لیا گیا ہے لیکن ابھی تک سیتا کے کردار کے لیے کسی اداکارہ کو فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آریان خان کی ضمانت کے لیے دوسری درخواست دائر ۔۔سماعت پیر کو متوقع