پنجاب مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹیم کے اوپن ٹرائلزکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیشنل گیمز کراچی کیلئے پنجاب مینز اینڈ وومینز ویٹ لفٹنگ ٹیم کے اوپن ٹرائلزکا اعلان ہو گیا۔
پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل حضر افضال چودھری کی ہدایات کے مطابق 35 ویں نیشنل گیمز منعقدہ کراچی 6 تا 13 دسمبرکیلئے پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم کےاوپن ٹرائلز 12 نومبر بروز بدھ وومینز اور مینز کے 13 نومبر جمعرات کو نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب پنجاب سٹیڈیم میں منعقدہونگے۔
اوپن ٹرائلز میں گوجرانولہ،گجرات، فیصل آباد ،راولپنڈی ،ملتان کے مینز اور ووممیز ویٹ لفٹرز بھرپور شرکت کرینگے ۔منتحب کھلاڑی پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کیمپ میں بھی شرکت کرینگے ۔پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے ایسو سی ایٹ سیکرٹری راشد ندیم بٹ ٹرایلز کی نگرانی کرینگے۔جسمانی وزن دونوں دن صبح 8 تا 9 بجےاور ٹرائلز ٹھیک 10بجے شروع ہو نگے۔وقت کی پابندی لازمی ہے ۔