سینیٹ سے تاریخ کی سب سے متنازع ترمیم پاس ہو گئی، اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے اسد قیصر نے کہا ہےکہ آج سینیٹ سے تاریخ کی سب سے متنازع ترمیم پاس ہو گئی ہے،یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بدنما داغ ہے،تم نے تاریخ کا سب سے بدترین فیصلہ کیا ہے،8 فروری کو عوام کے مینڈیٹ کو چھین کر ناجائز حکومت کی بنیاد رکھی ہے،ایک غیر منتخب پارلیمنٹ وہ کیسے اس قسم کی قانون سازی کر سکتے ہیں، میاں صاحب کدھر گیا آپ کا ووٹ کو عزت دو،آج ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے نے آئین کا جنازہ نکال دیا۔
قومی اسمبلی میں سابق اسپیکر اسد قیصر نے 27 ترمیمی بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کو لائف ٹائم استثنیٰ ملا،پیپلز پارٹی اپنے آپ کو بہت بڑی جمہوری پارٹی کہتی ہے،آج ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے نے آئین کا جنازہ نکال دیا،پیپلز پارٹی کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی ،پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی نہیں رہی،پیپلز پارٹی کو دینا ووٹ جمہوریت کے ساتھ دشمنی ہوگی، سندھ کے عوام آئندہ پیپلز پارٹی کو مسترد کرے گی،یہ جو یہاں بیٹھے ہیں ان کو شرم حیا ہوتی ہے؟آپ کا ضمیر کدھر گیا ہے،میاں صاحب کدھر گیا آپ کو ووٹ کو عزت دو،آج میاں صاحب کس حیثیت سے حکومت کر رہے ہو،سارا بیانہ جھوٹ فریب تھا،آپ نے عدلیہ کو مفلوج کیا،آئینی بینچ کا چیف جسٹس وزیر اعظم منتخب کرے گا،کیا وہ عوام ، اپوزیشن کو انصاف دے گا،یہ تو بہت شرم افسوس کی بات ہے،یہ تو جنگل کا قانون بن گیا،ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہےہم انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس جائیں گے،ہم ان کا گھیراؤ کریں گے عوام کے پاس جائیں گے،
اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے ان کا احتساب عوام کریں گے،ہم بھرپور لائحہ عمل دیں گے پورے پاکستان میں اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ہم نے 12 تاریخ کو امن کا جرگہ بلایا ہے،فارن پالیسی پر بھی اسمبلی میں بحث ہونی چاہئےیہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے ان کا احتساب عوام کریں گے،ہم بھرپور لائحہ عمل دیں گے، پورے پاکستان میں اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ : صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور