لیہ؛ جیپ ریلی سے واپس گھر جانےوالے 3 کزن جان کی بازی ہار گئے

Nov 10, 2023 | 23:56:PM
لیہ؛ جیپ ریلی سے واپس گھر جانےوالے 3 کزن جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: کرائم سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لیہ کی تحصیل چوبارہ میں حیات نہر کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو خوفناک حادثہ ،حادثے میں جیپ ریلی سے واپس گھر جانے والے 3 کزن جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ پیچھے سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا،مرنے والے نوجوانوں کی شناخت مزمل ،عبدالرحیم اور عبداللہ کے نام سے ہوئی، ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوانوں کا تعلق چک نمبر 351 ٹی ڈی اے سے تھا،لاشیں تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کردی گئیں، والدین غم سے نڈھال ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: