فیصل قریشی پنجابی فلم "مینگوجٹ" میں ڈیبیو کریں گے

Nov 10, 2023 | 23:07:PM
فیصل قریشی پنجابی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف اداکار فیصل قریشی ابوعلیحہ کی ہدایت کاری میں بننے والی پنجابی فلم "مینگو جٹ" میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے  مطابق  فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک مکمل ایکشن کامیڈی فلم ہے جو اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں پنجاب اور کراچی کے اے لسٹ بڑے اداکاروں کو کاسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مینگو جٹ" پہلی پنجابی کامیڈی فلم ہے جس کی ٹارگٹ آڈینس بچے اور ٹین ایجرز ہوں گے۔ فلم ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ ہوگی۔ابو علیحہ نے کہا کہ "مینگو جٹ" کی شوٹنگ لاہور،ننکانہ صاحب،بہاولپور،اسلام آباد اور نتھیا گلی میں کی جائے گی۔ "مینگو جٹ" فیصل قریشی کی پہلی پنجابی فلم ہے جو ایک تجربہ کار اداکار ہیں اور جن کے کریڈٹ پر کئی بلاک بسٹر پراجیکٹس ہیں۔ فلم کی  لیڈنگ ہیروئن اور باقی کاسٹ کا اعلان  جلد کردیا جائے گا۔
ابو علیحہ ایک تجربہ کار ڈائریکٹر ہیں،وہ اپنی فلم جاوید اقبال کے لئے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ڈائریکٹر کا انٹرنیشنل ایوارڈ  حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے اب تک گیارہ فلمیں بنائی ہیں جن میں کتاکشا، شینوگئی، تیور، ادھم پٹاخ، شاٹ کٹ، دادل، جاوید اقبال اور سپر پنجابی ریلیز ہوچکی ہیں, ان کی فلمیں ونس اپان آ ٹائم ان کراچی، لاک ڈاون اور ٹیکسالی گیٹ جلد ریلیز ہونے والی ہیں،فلم عیدالفطر پر نمائش کی جائے گی۔