جولائی کے مقابلے میں اکتوبر میں ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے،گوہر اعجاز

Nov 10, 2023 | 22:32:PM
جولائی کے مقابلے میں اکتوبر میں ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے،گوہر اعجاز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)نگران وزیرتجارت و صنعت  ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ جولائی کے مقابلے میں اکتوبر میں ترسیلات زر میں 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے کہا کہ  ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے ،اسمگلنگ روکنے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے،جولائی کے مقابلے میں اکتوبر میں ترسیلات زر میں 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہواہے اور  ملکی برآمدات میں 63 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ کیا گیا،برآمدات 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر تک ملکی زرمبادلہ میں 1.1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے ،جولائی میں برآمدات 2 ارب 7 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ اکتوبر میں برآمدات 2 ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ہوگئی ہیں، اور جولائی میں ترسیلات زر 2 ارب 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں اور اب  اکتوبر میں ترسیلات زر 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے مقامی اور بیرونی قرض میں کمی ، تفصیلات جاری