رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا دوسرا روز، قافلوں کی آمد جاری

Nov 10, 2023 | 20:21:PM
رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا دوسرا روز، قافلوں کی آمد جاری
کیپشن: رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا دوسرا روز،قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اجتماع کے دوسرے مرحلے میں کوہاٹ، ہنگو، کرم اورکزئی ایجنسی، تیراہ، درہ آدم خیل کے رہائشی شریک ہیں،مردان،ملا کنڈ، درگئی، صوابی، غازی تربیلا، گلگت، بشام، بٹگرام کے لوگ شریک ہیں ۔
اجتماع میں مانسہرہ، چلاس، ایبٹ آباد، کوہستان، ہری پور سے بھی مندوبین شریک ہیں،اس کے علاوہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، لودھراں، گوجرانوالہ، گجرات سے لوگ شریک ہیں،شیخو پورہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال ، منڈی بہاؤ الدین سے بھی شہری شریک ہیں۔
اجتماع میں سیکورٹی کیلئے پولیس کی نفری موجودہے،پارکنگ کیلئے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن بھی موجود ہیں،دوسرے مرحلے کی اختتامی دعا اتوار کے روز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 13 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان