شہبازشریف سے لشکری رئیسانی کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

Nov 10, 2023 | 19:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا ،شہباز شریف نے حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دیدی،حاجی لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔
حاجی لشکری رئیسانی نے شہبازشریف سے گفتگو کرتے  ہوئے کہاکہ ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا،حاجی لشکری رئیسانی نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارک دی ۔
شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے،گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا،صدر ن لیگ نے کہاکہ 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کئے، بلوچستان میں دانش سکول کی بنیاد رکھ دی ہے،نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کے عمل میں تاریخی حصہ دیں گے، بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، حاجی لشکری رئیسانی نے نواز شریف کی ملک وقوم کی ترقی کیلئے خدمات اور وژن کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: 13 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان