محسن سپیڈ راولپنڈی پہنچ گئی،25روز میں رنگ روڈ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ، کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

Nov 10, 2023 | 18:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محسن سپیڈ راولپنڈی پہنچ گئی،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 25 روز میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی نے 38کلومیٹر طویل پورے روٹ کا فضائی دورہ کیا اور خصالہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ اور ارتھ ورک کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔بعدازاں ایف ڈبلیو اوکے کرنل ایاز نے وزیر اعلی محسن کو بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیرکے لئے ہیوی مشینری پہنچ گئی ہے اور منصوبے پر کام پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے,سب ویز،نکاسی آب کے راستوں اور روڈزسیکشن کی تعمیر شروع ہو چکا ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ کے لئے مطلوبہ اراضی مکمل طور پر کنٹرکشن ورک کے لئے کنٹریکٹر کے سپرد کر دی گئی ہے, نیسپاک نے رنگ روڈ منصوبے سے متعلق ضروری ڈرائینگ بھی فراہم کر دی ہیں۔

وزیراعلی محسن نقوی نے رنگ روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے۔ رنگ روڈ کی تکمیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ38.3 کلومیٹر طویل اور چھ لین پر مشتمل ہے۔ رنگ روڈ کے بانتھ اور چک بیلی انٹر چینج پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔راولپنڈی کے کمشنر،آرپی او،سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خود کو خوبصورت بنانے کا جنون ، معروف انفلوئنسر کی جان لے گیا