ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

Nov 10, 2022 | 10:42:AM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو فائنل کے موقع پر 95 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو میلبرن میں شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے موقع پر بارش کا خدشہ ہے۔

ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر فائنل یا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہوئے تو مقابلہ ریزرو ڈے پر جاری رہے گا تاہم آسٹریلوی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پیر کو بھی موسم کچھ زیادہ بہتر نہیں اور بارش کے پچانوے فیصد امکانات ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈولڈ دن پر ہی مکمل کرنا ہے۔

ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل تصور کرنے کیلئے اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز کا کھیل لازمی ہے، بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا۔

اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔