معروف برطانوی اداکار چل بسے

Nov 10, 2022 | 00:41:AM
برطانوی اداکار، لیسلی فلپس، طویل علالت، چل بسے،
کیپشن: سینما ہال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی اداکار لیسلی فلپس 98برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد چل بسے۔ہیری پوٹر اور کیری آن جیسی معروف فلموں میں اپنے کرداروں سے شہرت پانے والے اداکار لیسلی فلپس گزشتہ روز ضعف العمری اور علالت کے باعث وفات پاگئے۔
لیسلی فلپس نے صرف 13برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، 80برس کے کیریئر کے دوران انہوں نے 200سے زائد فلموں ، ٹی وی اور ریڈیو سیریز میں اداکاری اور وائس اوور کے جوہر دکھائے۔انہوں نے معروف فلم ہیری پوٹر میں سورٹنگ ہیٹ کی وائس اوور بھی کی تھی۔ ان کی اہلیہ کے مطابق انہیں آٹھ سال قبل فالج کا دورہ پڑا تھا لیکن وہ صحت یاب ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی اہلیہ زارانے کہا کہ انہوں نے ایک شاندار شوہر اور عوام نے ایک عظیم شو مین کو کھو دیا ہے، وہ قومی اثاثہ تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا سینیٹراعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ