سپورٹس مین شپ کی اعلیٰ مثال۔۔ویڈیو  وائرل

Nov 10, 2021 | 22:37:PM
میراتھون، ریس، رنر
کیپشن: میراتھون میں شرکا ایک نڈھال ہونے والے رنر کو اختتامی لائن کی طرف لے جارہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)امریکا کے شہر نیو یارک میں میراتھون ریس کے دوران ایک شریک رنر اختتامی لائن کے قریب تھک کر گر گیا، جسے ریس میں شامل دیگر شرکا نے اٹھا کر اس کی ریس مکمل کروائی۔ ریس میں شامل دیگر شرکا نے سپورٹس مین شپ کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں میراتھون ریس  میں شریک ایک شخص اختتامی لائن کے قریب نڈھال ہو کر گر گیا تو ریس میں شامل دیگر شرکاء نے اسے سہارا دے کر دوڑ مکمل کروائی۔سوشل میڈیا پر لوگ انسانی ہمدردی کی اعلیٰ اقدار کو دیکھتے ہوئےاس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی پاگل ہو گیا۔۔ ویڈیو وائرل۔۔تحقیقاتی کیمٹی قائم