لاہور میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، صارفین پریشان

May 10, 2026 | 12:06:PM
لاہور میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، صارفین پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں دو سے تین گھنٹے تک بجلی بند ہونے لگی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 لیسکو کے سسٹم میں اس وقت 150 میگاواٹ سرپلس بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

 لیسکو کی مجموعی ڈیمانڈ 2200 میگاواٹ ہے جبکہ این پی سی سی سے 2350 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

 اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے باعث بھی بجلی کی طویل بندش کی جا رہی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مرغی اورانڈے مہنگے،شہریوں نے بڑا مطالبہ کردیا