پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، فضا اور زمینی جنگ میں پاکستان کو واضح برتری حاصل کی۔
80 بھارتی و اسرائیلی ڈرون تباہ، کوئی نقصان نہ پہنچا سکے، سری نگر سے دہلی تک بھارتی فضائیہ کی کمزوری بے نقاب ہوگئی۔
پاک فضائیہ نے دشمن کے 26 حساس ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، پاکستانی میزائلوں نے بھارت کا جدید S-400 نظام خاک میں ملا دیا۔
کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر دنیا کے ایوانوں میں گونج اٹھا، بی جے پی کے نعرے زمینی حقیقتوں سے ٹکرا گئے، بھارت کی سپر پاور بننے کی خواہش دھری کی دھری رہ گئی۔
پاکستانی میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا، بھارتی میڈیا جھوٹا، غیر ذمے دار اور رسوا ہوا، دنیا نے بھارتی جھوٹ مسترد کر دیے، کوئی حمایت نہ ملی۔
چین اور ترکی پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے، پاکستان نے ذمہ داری اور وقار سے بحران کا سامنا کیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاک فضائیہ نے رافیل گرا کر ملک کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا