اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کو موجودہ دشمنیوں کے خاتمے کیلئےمثبت قدم قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ معاہدہ دیرپا امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر بیان جاری کیا، جس کے مطابق اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں, اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اسے موجودہ دشمنیوں کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیتے ہیں۔ مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ معاہدہ دیرپا امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا ۔ ترجمان اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اسٹیفن دوجارک کا کہناہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا, اقوام متحدہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اوربھارت فوری طور پر سیز فائر پر تیار،ٹرمپ نے مبارکباد دیدی