ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ،ہنگو، وزیرستان اور کرم میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش / ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات ،راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،ناروال،فیصل آباد ، سرگودھا،خوشاب، لاہور،شیخوپورہ، حافظ آباد، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر با رش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیرول پر رہائی مل گئی
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تا ہم بعد از دوپہر بارکھان، کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد،دادو43،سبی ،خیر پور، شہید بینظیر آباد ،سکرنڈ میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انتباہ؛11 اور 12مئی کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے سیز فائر کے اعلان پراسحاق ڈار بھی کھل کر بول پڑے