شاہ محمود قریشی گرفتار

May 10, 2023 | 13:12:PM
شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھاگ نکلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو تین ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے ریڈ زون سے گرفتار کیا گیا ہے۔فواد چوہدری کی گرفتاری متوقع ہے لیکن وہ ابھی تک سپریم کورٹ سے ہی نہیں نکلے۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری  کی تردید کر دی ہے  اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بہت جلد پارٹی اہم اجلاس  کی قیادت کریں گے ۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسد عمر کی گرفتاری کے موقع پر شاہ محمود قریشی دوسرے دروازے سے بھاگ نکلے تھے،شاہ محمود قریشی نے عدالت سے نکلتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: احتجاج، دنگا فساد، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، میاں اکرم عثمان گرفتار

اس موقع پر ہائیکورٹ کے باہر شاہ محمود قریشی کی گاڑی پہلے سے تیار کھڑی تھی جس کے روانہ ہوتے ہی پولیس فورس کی گاڑی نے ان کا پیچھا بھی کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکلاء نے بھی پولیس کے سامنے مزاحمت دکھائی۔