کراچی: چینی باشندے پر حملے کی کوشش ناکام

May 10, 2023 | 11:41:AM
کراچی: چینی باشندے پر حملے کی کوشش ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملیر سکھن میں پولیس کانسٹیبل نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی باشندے پر حملے کو ناکام بنا دیا۔

ملیر سکھن میں چینی باشندے پر دہشت گرد کی جانب سے حملے کی کوشش کی کوشش کی گئی، سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کا کور کمانڈر ہاؤس پر دھاوا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی بینائی متاثر

پولیس کے مطابق واقعہ پاک چائناشپ یارڈ کے قریب پیش آیا، بظاہر لگتا ہے دہشتگرد نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو معائنہ کیلئے طلب کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایس ایم جی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، پولیس کی مزیدنفری طلب کرلی گئی ہے، دہشت گرد نالے کے راستے یہاں تک پہنچاتھا۔