پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

May 10, 2023 | 00:53:AM
پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چئیرمین عمران خان کی رہائی تک ملک بھر میں پر امن  احتجاج جاری رہے گا۔

 وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں مرکزی قائدین اور ہنگامی کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چئیرمین عمران خان کی رہائی تک ملک بھر میں پر امن  احتجاج جاری رہے گا۔

اجلاس میں فیصلے کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔