تیز ہوائیں۔بارش بھی ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

May 10, 2022 | 10:49:AM
تیز ہوائیں۔بارش بھی ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: دھوپ اور بادلوں کا خوبصورت منظر(فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد میں شام یا رات میں گر دآلود ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں جھکڑ کی توقع ہے، کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہےجبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے انکشافات۔ طوبیٰ انور بھی میدان میں آ گئیں۔بڑی پوسٹ شیئر کر دی

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سکھر اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے. بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیںآئینی ماہرین کیساتھ مشاورت۔ عمر سرفراز چیمہ ڈٹ گئے