دانیہ شاہ کے انکشافات۔ طوبیٰ انور بھی میدان میں آ گئیں۔بڑی پوسٹ شیئر کر دی

May 09, 2022 | 16:54:PM
دانیہ شاہ کے انکشافات۔ طوبیٰ انور بھی میدان میں آ گئیں۔بڑی پوسٹ شیئر کر دی
کیپشن: اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی وتحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کرنے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انورنے بھی پہلی پوسٹ وائرل کردی۔

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ والدہ کے گلے لگی ہوئی ہیں اور کافی خوش نظر آرہی ہیں۔دونوں  کے چہروں پر خوشی صاف دیکھائی دے رہی ہے۔

اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے یہ تصویر مدرز ڈے کے موقع پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میری ہمت، میرا سہارا، میرا حوصلہ، میری ہر مشکل میں آسانی صرف میری ماں ہیں،ماں جیسی نعمت دنیا میں نہیں ہے۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ جلدی واپس آجائیں، میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں،اداکارہ نے اپنی ماں کی دعا کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری ہر کامیابی کا راز میرے والدین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے الزامات ۔عامر لیاقت کا ردعمل  بھی آ گیا