الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتے میں چار دن پیر تا جمعرات تک دفاتر کھلیں گے،پچاس فیصد عملہ دفتر نہیں آئے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضرورت کے بغیر سیکریٹریٹ اور صوبائی دفاتر سے فیلڈ وزٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سرکاری گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور فیول کارڈ کی حد پچاس فیصد تک کم کردیا گیا،جنرل ڈیوٹی گاڑیوں کے استعمال کیلئے سیکریٹری کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔
ای سی پی کے مطابق سٹاف پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کا استعمال ازسرنو جائزے کے بعد محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی،پروٹوکول گاڑیوں کے استعمال پر پابندی، حساس صورتحال میں صرف ایک سکیورٹی گاڑی اجازت ہوگی،دفاتر میں جنریٹر استعمال نہ کرنے اور بجلی بچت اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایئرکنڈیشنرز کا استعمال پچاس فیصد کم کر دیا گیا ہے، گیارہ بجے کے بعد چلانے کی ہدایت کی گئی ہے، جون 2026 تک نئی گاڑیوں اور دیگر اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :چیف منسٹر مریم نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا