ایشیائی مارکیٹوں کے ساتھ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی، گزشتہ روز کے نقصانات کا ازالہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) امریکہ کی مارکیٹس میں پیر کے روز بربادی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ جلد ختم کرنے کا اعلان کیا تو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی غیر معمولی تیزی آ گئی۔ ایک روز پہلے مندی کا شکار ہونے والی مارکیٹ میں شئیرز کی قیمتیں اتنی تیزی سے بڑحیں کہ منتظمین نے بزنس ایک گھنٹے کے لئے بند کر دیا۔
اس ہفتے منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 300 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ روکنا پڑ گئی
انڈیکس کے ایک لاکھ 55 ہزار 783 پوائنٹس پر پہنچنے کے بعد رولز پر عمل کرتے ہوئے ٹریڈنگ روک دی گئی اور کاروبار کو 45منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا۔ جب کاروبار معطل کیا گیا تو 100 انڈیکس 9303 پوائنٹس اضافے سے 155783 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ٹریڈنگ بحال ہونے پر بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار رہی۔ انڈیکس نے ایک لاکھ 55 ہزار اور ایک لاکھ 56 ہزار کی نفسیاتی حدیں عبور کر لیں،
آج 100 انڈیکس 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 354 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست بحالی،اپرلاک لگادیا گیا
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی تھی اور انڈیکس 11 ہزار 15 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 46 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کل جتنی گراوٹ آئی تھی، آج وہ تمام بحال ہو گئی۔ پاکستان کی سٹاک مارکیت میں جو کچھ ہوا وہی کچھ دراصل نیویارک اور دوسری انترنیشنل مارکیٹ میں بھی ہوا۔ مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران مین سپریم لیڈر بننے کے بعد شئیرز کی قیمتیں گریں اور ٹرمپ کے بعد میں اس اعلان سے مارکیٹ سنبھل گئی کہ وہ جنگ کو جلد بند کر دیں گے۔
ٹرمپ کے مثبت اعلان کے بعد عالمی سطح پر ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جاپان کے نکی انڈیکس 225 میں 1.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑحیں: مریم نواز نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا
جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی 5 فیصد تیزی دیکھی گئی، ہانگ کانگ کا ہانگ سینگ انڈیکس بھی ڈیڑھ فیصد بڑھ گیا، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، تائیوان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔