راولپنڈی؛ مختلف علاقوں سے اڈیالہ روڈ آئے پی ٹی آئی کے کارکنان میں تلخ کلامی اور جھگڑا 

Mar 10, 2026 | 17:57:PM
راولپنڈی؛ مختلف علاقوں سے اڈیالہ روڈ آئے پی ٹی آئی کے کارکنان میں تلخ کلامی اور جھگڑا 
کیپشن: راولپنڈی؛ مختلف علاقوں سے اڈیالہ روڈ آئے پی ٹی آئی کے کارکنان میں تلخ کلامی اور جھگڑا 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مختلف علاقوں سے اڈیالہ روڈ آئے پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے ۔

داہگل ناکے پر موجود کارکنان کبھی گاڑی پارک کرنے کبھی نعرے بازی کے دوران آپس میں تلخ کلامی تو کئی کارکنان آپس میں دست گریباں ہوگئے جس کے نتیجے میں  ایک کارکن زخمی ہوگیا،علیمہ خان بھی کارکنان کے درمیان آکر سمجھاتی رہیں تاہم لڑائی اور تلخ کلامی کا یہ سلسلہ جاری رہا۔ 

اس دوران نادیہ خٹک اور ان کے شوہر کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔

دوسری جانب کارکنان نے پولیس ناکہ  کراس کرنے کی کوشش بھی کی،پولیس نے کارکنان پیچھے دھکیل دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، آؤٹر رنگ روڈ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ