میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں 10 سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

Mar 10, 2026 | 11:15:AM
میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں 10 سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجز کو 10 سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا، باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق سرکاری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ میڈیکل کالجز پر بھی ہوگا۔ میڈیکل طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہونے کے لیے آن لائن کلاسز جاری رکھی جائیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجز کے امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں!بڑی خوشخبری آ گئی

اس کے علاوہ میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجز سے منسلک ٹیچنگ ہسپتال معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے جبکہ فیکلٹی ممبران بھی ٹیچنگ ہسپتالوں میں اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دیں گے۔