سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

Mar 10, 2025 | 18:51:PM
سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ
کیپشن: تنخواہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ کی تنخواہ یکم اپریل کے بجائے 21مارچ کو ادا کی جائے گی،پنشن اور الاؤنسز بھی 21مارچ کو ادا کئے جائیں گے ۔سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی نے تمام محکموں و اداروں کو خط ارسال کردیا 

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں کیا ردوبدل ہوا؟خریداروں کیلئے اہم خبر