امیر جماعت اسلامی کا27رمضان کو امریکی سفارتخانے کی جانب ملین مارچ کا اعلان

Mar 10, 2024 | 18:38:PM
امیر جماعت اسلامی کا27رمضان کو امریکی سفارتخانے کی جانب ملین مارچ کا اعلان
کیپشن: سراج الحق غزہ مارچ سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ستائیس رمضان المبارک کو امریکی سفارتخانے کی جانب ملین مارچ کا اعلان کردیا ۔

اسلام آباد میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو خاندان پاکستان پر مسلط ہو گئے ہیں،ان کے ہوتے پاکستان کا خزانہ محفوظ نہیں ہے،ان خاندانوں نے کئی سالوں سے ملک کو نچوڑا ہے،پاکستانی قوم کو یقین دلاتا ہوں یہ ان کی آخری باری ہے،اب عوام بیدار ہورہے ہیں ۔

سراج الحق نے کہاکہ مارچ کا مہینہ ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ تین سو یونٹ بجلی مفت دیں گے،مطالبہ ہے مارچ کے مہینے میں تین سو یونٹ بجلی والوں کو بل نا بھیجنا،ان کاکہناتھا کہ حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلام ہیں،اسمبلیوں کے اندر نا سہی دیوار کے باہر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ موجود ہوں گے،پاکستان ہمیں عزیز ہے جو ایک نظریے کا نام ہے،وعدہ کریں ملک میں اسلامی انقلاب لانے تک جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت غزہ کو بچانے کیلئے جہاد کا اعلان کریں ،جہاد اسلام کا طریقہ ہے،اگر حکمران یہ نہیں کر سکتے تو ہمیں جانے دیں ہم غزہ جانا چاہتے ہیں،ہم سمجھیں گے حکمرانوں نے خاموشی اختیار کر کے یہودیوں کا ساتھ دیا، انہوں نے کہاکہ  وعدہ کریں ستائیس رمضان المبارک کو غزہ کے ساتھ یکجتی کے لیے ملیں مارچ میں حصہ لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا روزہ کل ہونے کا امکان