مسافرلے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Mar 10, 2024 | 15:52:PM
مسافرلے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک ) لکی مروت کے علاقے میر عالمی کے پہاڑوں  میں زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق افسوس ناک حادثہ میر عالمی کے پہاڑوں میں پیش آیا جہاں زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دیگر 30 زخمی ہو گئے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل،بارات کو حادثہ،6افراد جاں بحق ،15 زخمی