اپوزیشن ممبران کی سیکیورٹی،انصارالسلام کے رضا کار پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچ گئے

Mar 10, 2022 | 18:41:PM
جےیوآئی، ذیلی، تنظیم، انصار،السلام رضا کار
کیپشن: جےیوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالسلام کے رضا کار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک عدم اعتماد کے دوران حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کی حفاظت کیلئے جےیوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالسلام پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انصارالسلام نے اپوزیشن کے ممبران کو بھرپور سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے،جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سیکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہوگا ۔انصارالسلام کے رضا کاروں نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر مختصر ریہرسل بھی کی۔جےیوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالسلام نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انصارالسلام کے رضا کار عدم اعتماد کی کامیابی تک لاجز میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کا ایجنٹ وہ ہے جس نے کلبھوشن کیلئے قانون سازی کرائی، خرم دستگیر